• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے پاس چھوٹی حرکتوں کے سوا آپشن نہیں، محمد سعید

کراچی (ٹی وٹی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ایئر ڈیفنس پر فخر کرنا چاہئے ، سارے ڈرونز ایئر ڈیفنس کی صلاحیت دیکھنا چاہتے تھے ۔بھارت بند گلی میں آگیا ہے اس کے پاس ان چھوٹی حرکتوں کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے،دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی نیوی نے تمام احتیاطی تدابیر کر لی ہوں گی پاکستان نیوی اس قابل ہے کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کرسکے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جنگی جنون کی حدیں پار کردیں۔سابق چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ بھارتی میڈیا صبح سے شام تک جھوٹ بولتا ہے۔ بھارت نے اب یہ چال چلنا شروع کی ہے کہ جھوٹ کو سچ کے ساتھ ملاکر پھیلایا جائے۔کئی ممالک کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ میزائل فائرنگ مانیٹر کرسکیں, ماضی میں جو اس طرح کے واقعات تھے پلوامہ پٹھان کورٹ ممبئی وغیرہ اس میں سانحہ کے فوراً بعد انڈیا پوزیشن لیتا تھا وہ یہ ہوتی تھی کہ پاکستان کے Behalf پر فلاں فلاں آرگنائزیشن نے یہ کام کیا ہے چند ایک ثبوت بھی کرافٹ کر کے ساتھ دیتے تھے اس کے بعد ان کی پوزیشن جب واضح لے لیتے تھے تو اسی دن یو ایس سے لے کر ای یو سے لے کر ہمارے ریجن میں کچھ ملک فوراً انڈین پوزیشن کے ساتھ جوائن کرتے تھے اور پاکستان پر الزام بھی لگاتے تھے اب بائیس اپریل سے اب تک کتنے دن گزر چکے ہیں کس ملک کے فارن آفس نے یہ کہا ہے کہ ہمیں انڈیا نے ثبوت دیا ہے اور ہم بھی یقین رکھتے ہیں کہ جو پہلگام میں ہوا وہ پاکستان نے کیا ہے۔ بھارت میں لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ہمارا میڈیا ہمیں جھوٹ بول رہا ہے ۔ ڈرون کی بات ہو رہی ہے کہ وہ اتنے کیوں آرہے ہیں کارگل کے بعد ایل او سی پر جب دو جہاز شاہینوں نے مار گرائے تھے تو انہوں نے پوزیشن کیا لی تھی وہ پہلے حادثہ کہتے رہے پھرکہا کہ ہٹ ہونے کے بعد اس کا ملبہ پاکستان میں گرا ہے۔ پلوامہ میں اپنے لوگوں کو یہ بتایا کہ ہمارا ایک طیارہ پاکستان کی سائیڈ پر گرا ہے اور ہم نے بھی ایف سولہ گرایا ہے ان کے لوگوں نے قبول کیا ۔ڈرون کی جو چال چلی گئی کہ ایک گھبراہٹ ہو افرا تفریح ہو اور ایئر فورس رسپانڈ کرے گی اور کسی طرح ہماری طرف جو ہمارے جہاز ہوا میں ہیں ان کے اسٹینڈ آف کی رینج میں آجائے گی ہم بھی کوئی جہاز گرا دیں گے۔جتنے بھی ایئر ڈیفنس سسٹم وہ جہازوں کے خلاف بنے ہیں ڈرون ایک چھوٹی سی چیز ہے ۔ٹیسٹ فور ہینڈرڈ جتنے روس کے پاس ہیں کسی اور کے پاس نہیں ہیں کیا پچھلے دو سال میں یوکرین کے ڈرونز ماسکو تک نہیں پہنچے روس کے بہت سے شہروں میں نہیں پہنچے غزہ میں حماس کے لوگوں کے پاس کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے کیا ان کے ڈرون تل ابیب تک نہیں پہنچے تو جتنا بھی ماڈرن ایئر ڈیفنس سسٹم ہو یہ چھوٹی سی مشین ہے یہ کہیں فلائی کرتی ہے امپرویژن کرسکتی ہے ۔Sovereignty کی خلاف ورزی ہو رہی یہ پریشانی کی بات ہے ۔ہمیں اپنے ایئر ڈیفنس پر فخر کرنا چاہئے وہ سارے ڈرونز ایئر ڈیفنس کی صلاحیت دیکھنا چاہتے تھے ہمارے لوگوں نے یہ بھانپ لیا اور ان کو اپنی مرضی کے فاصلہ اور ہائیٹ پر آنے دیا اور اپنی مرضی سے شوٹ ڈاؤن کیا یہ حکمت عملی اچھی تھی۔بھارت بند گلی میں آگیا ہے اس کے پاس ان چھوٹی حرکتوں کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ۔اگر ہماری سیاسی اور ملٹری لیڈر شپ نے کہہ دیا ہے کہ ہم ردِ عمل دیں گے تو ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا تو اس کے بعد معاملات صحیح ہوں گے ۔دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ خبر سچ ہے پاکستان نیوی یقینی طو رپر نظر رکھی ہوئی ہوگی اگر کوئی بحری بیڑہ حرکت کرتا ہے ایک تو یہ ہے کہ اتنی جلدی مو نہیں کرسکتا اس میں وقت لگتا ہے یعنی اپنی بندرگاہ چھوڑ کر تین سو میل چار سو میل ساؤتھ آف کراچی آکر پہنچا ہے تو اتنا ٹائم لگا ہے اس کو آنے میں تو ظاہر ہے پاکستانی نیوی نے تمام احتیاطی تدابیر کر لی ہوں گی پاکستان نیوی اس قابل ہے کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کرسکے لیکن مودی کی کوشش یہ ہے کہ میںٰ دو ایکسٹریم پر جنگ کو چھیڑوں۔اب ہمیں دیکھنا ہے ساؤتھ میں جو صورتحال بنی ہے اس کو مینج کرنے والے کیسے مینج کرتے ہیں ۔ یہ چیک میٹ کرنے کی بھونڈ ی کوشش ہے۔ ہم نیوکلیئر پر جاسکتے ہیں یہ تو بلاکیج ہے ہمارا اگر ساؤتھ میں یہ آکر کھڑا ہوگیا ہے انڈیا کو پتہ نہیں یہ آگ سے کھیل رہا ہے۔ جہازوں کا نقصان کے بعد ایئر فورس ان کی خاموش ہو کر بیٹھ گئی ہے فضا میں انہوں نے ہار مان لی ہے اب انہوں نے یہ کھیلا وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کا جواب بھی آنا ہے جواب جس شکل میں بھی آئے گا بہت ہی سیور رسپانس ہوگا پاکستان کا یہ اس کا جواب ہوگا جو انہوں نے پاکستان کی خلاف ورزی کی نو میزائل مارے ہماری مختلف جگہوں پر۔ پاکستان کو اب اسٹرٹیجک مینج کرنا پڑے گا کہ پہلے کس کو ہینڈل کیا جائے پھر کونسا کام کیا جائے ۔ شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ ایک برطانوی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت نے سرحدی جھڑپوں کے بعد اپنا مغربی بحری بیڑہ شمالی بحیرہ عرب میں تعینات کر دیا ہے ۔ مودی جنگ تھیٹر کو بڑھا رہے ہیں۔اخبارکے مطابق یہ قدم دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے جس پر عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بیڑے میں ایئر کرافٹ کیریئر، ڈسٹرائرز فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شمل ہیں ۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپر سونک کروز میزائل نصب ہیں۔ پاکستانی ساحل سے تین سو سے چار سو میل کے فاصلے پر موجود ہے ۔ سپر سونک کروز میزائل روس کے تعاون سے تیارکردہ ہے یہ میزائل تین سو کلو گرام کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ تین گنا آواز کی رفتار سے پانچ سو میل دور تک حدف کو نشانہ سپر سونک بنا سکتا ہے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جنگی جنون کی حدیں پار کردیں۔ بھارتی میڈیا نے اب سے کچھ دیر پہلے پھر یہ دعوے شروع کردیئے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے کئی شہروں پر حملہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرونز نے پٹھان کوٹ، اڑی اورناؤ گام کو نشانہ بنایا ہے۔اس کے علاوہ امرتسر، فیروز پور اور اونتی پورہ بیس پر ڈرون حملے کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کی طرف سے سری نگر میں بھی ڈرونز داغنے کی خبر دی جارہی ہے۔وہاں پھر سے بلیک آؤٹ کردیا گیا ہے۔پاکستانی سیکورٹی فورسز ذرائع نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کی پھر سے تردید کردی ہے۔ کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات بھی پاکستان پر حملے کا دعویٰ کیا ،جھوٹی خبریں چلائیں بھارتی میڈیا اور صحافیوں کو بعد میں اپنی جھوٹی خبروں پر بھارتی قوم سے معافی مانگنا پڑی۔پاکستان کی طرف سے امرتسر یاسری نگر میں آج بھی کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے۔پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گاوہ شہری آبادی پر نہیں ہوگا۔بھارتی میڈیا نے کل بھی یہ دعویٰ کردیاکہ پاکستان کے طیارے مار گرائے گئے۔پاکستان کا ایک پائلٹ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید