• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت اور پاکستان کےدرمیان پانی کے تنازع نے ماحولیاتی تبدیلیوں سےمتاثرہ خطے میںکشیدگی بڑھادی ہے۔عالمی درجہ حرارت میںاضافے کی صورت میںرواں صدی کے اختتام تک انڈس ،گنگا اور براہماپترجیسے دریا تقریبا خشک ہوسکتے ہیںجبکہ ماحولیاتی تبدیلیوںکے باعث دریاؤ پرتنازع شدت اختیار کرسکتا ہے ۔اس صورتحال میںموجودہ معاہدوں کو ماحولیاتی اور سیاسی حقائق سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہوگیا ہے ۔ دی کانورسیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے سرحد اپر دہشت گردی کاجواز بناکر پاکستان کے ساتھ 1960ء کے انڈس واٹرز معاہدے کو معطل کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آبی تنازع سے صورتحال مزید گھمبیرہوسکتی ہے ۔ماحولیاتی تبدیلی بحران کو شدید تر بنا رہی ہے اورحالیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سرحد پار دریاؤںپر تنازعات شدت اختیارکرسکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، غیر متوقع مون سون بارشوں اور شدید موسمی حالات نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید