موٹرسائیکلیں چھیننے و چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

March 26, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے و چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سٹی ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں موٹر سائیکلیں چھیننے / چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے دو سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں بر آمدکر لیں۔ملزمان میں شہزاد ولد عبدالغنی، شمس اللہ ولد حبیب اللہ،فیض ولد محمد بروہی اور عبدالطیف ولد شیر محمد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور کراچی سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان نے زیادہ تر وارداتیں ساؤتھ اور سٹی ڈسٹرکٹ میں کی ہیں۔ملزمان سے دو سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔