خواتین کیلئے سیدہ فاطمہ زہرہ ؓ کاکردار مشعل راہ ہے،محفوظ مشہدی

March 26, 2023

لاہور(خبرنگار)جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے زیر اہتمام جامع مسجد دارالعلوم محمدیہ نوریہ رضویہ میں خاتون جنت دختر رسول سیدہ فاطمۃ الزہر ہ کا یوم وصال انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی صدر پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ کرہ ارض پر خواتین کے لیے سیدہ فاطمہ زہرہ ؓ مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے مستورات کے حق میں آواز بلند کی۔ سید المرسلین خاتم الانبیا فاطمہ الزہراءرضی اللہ عنہا کو اپنے جگر کا ٹکڑا اورجزو قرار دیتے تھے، جزو رسول خدا کی بے ادبی اورگستاخی کرنے والے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان کی پوری زندگی رسول خدا کی تربیت میں گذری ۔ پوری کائنات کی خواتین سے ان کارتبہ سب سے بلند ہے ۔آج کی خواتین بی بی فاطمہ زہرا کے نقش قدم پر چل کر اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں۔