مینار پاکستان جلسہ، پی ٹی آئی کارکنوں کا ٹی وی رپورٹر پر تشدد

March 26, 2023

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے مینار پاکستان جلسے میں سما ٹی وی کے رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سماء ٹی وی کے رپورٹر کو پی ٹی آئی کارکنوں سے موقع پر موجود میڈیا ورکرز نے بچا لیا۔

ہفتے کی شب مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے دوران پی ٹی آئی کارکن بپھر گئے اور سما ٹی وی کے رپورٹر فہد بھٹی کو تھپڑ مارے اور دھکے دیے۔

فہد بھٹی کے مطابق وہ ڈی ایس این جی میں بیٹھے تھے کہ پی ٹی آئی ورکرز نے توڑ پھوڑ شروع کردی، وہ باہر نکلے تو کارکنو ں نے ان پر دھاوا بول دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھے تھپڑ مارے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ موقع پر موجود میڈیا ورکرز نے بیچ بچاؤ کروایا۔