بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر اعلانیہ اضافہ تشویشناک ہے، ثروت اعجاز

March 27, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر اعلانیہ اضافہ تشویشناک ہے،کے الیکٹرک عوام دشمن رویئے سے باز رہے،عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیر اعظم کے دعوئے دھرے رہ گئے کراچی سمیت،ملک بھرمیں 12گھنٹے سے زیادہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،عوا م کو ریلیف کی بجائے مشکلات میں دھکیلا جارہاہے ، اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت فلاحی کاموں کو مزید تیز کیا جائیگا،بلدیہ ٹاؤن سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فروٹ،اجناس اور گوشت کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی،خوردو نوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونا منہ مانگی رقم مانگنا معمول بنانا ہوا ہے کوئی روکنے والا نہیں قانون دور تک نظر نہیں آرہا،قانون کے خلاف من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروئی عمل میں لائی جائے اور رمضان کے تقدس کے احترام کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔