ناجائز منافع خوری اللّٰہ کی ناراضگی کا سبب بنے گی، تحریک لبیک

March 27, 2023

لاہور(خبرنگار)تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر سید نذیر علی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے، غریب عوام مہنگائی،بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں،، ناجائز منافع خوری اللہ کی ناراضگی کا سبب بنے گینگران پنجاب حکومت بھی سابقہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے،کم آمدنی والے شہری تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک انسانیت کیلئے ایثار پیدا کرنے اور دوسروں سے حسن سلوک کرنے کی تلقین کرتا ہے، مخیرحضرات رمضان المبارک میںغریب عوام کا خیال رکھیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عذاب آخرت سے نجات اور نیکیوں میں سبقت لے جانے کا مہینہ ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اس ماہ مبارک کے تقدس و احترام کو برقرار رکھیں ۔