ٹرینوں پربغیرٹکٹ سفر کرنیوالوں کو 6 ماہ قید اور جرمانہ ہوگا

March 27, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلویز نے مسافروں اور ریلوے سٹیشن و پلیٹ فارمز پر آنے والوں کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں جبکہ 20خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزاؤں کے دفعات جاری کر دیئے ہیں ایس او پیز تمام سٹیشنوں پر آویزاں کئے جائیں گے ایک ٹکٹ پر ایک مسافر صرف 20کلو گرام اضافی وزن جس میں دستی بیگ اور کھانے کا سامان شامل ہو دوران سفر اپنے ساتھ لے جا سکتا ہے الیکٹرونکس ،الیکٹرک،پرندےاور جانوروں پر کوئی فری اکاؤنٹس نہیں ہے مسافر سفر کے آغاز پر اس قسم کی اشیاء پارسل آفس کارگو سے بک یابلٹی بنوائیں بصورت دیگر مسافر سے کرایہ اور جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرتے پکڑے جانے والوں کو زیر دفعہ 113کے تحت چھ ماہ قید اور جرمانہ وصول کیا جائے گا ،جبکہ دیگر دفعات میں 500سے لیکر 2ہزار روپے تک جرمانے گاڑی سے اتارنے اور دیگر سزائیں شامل ہیں۔