سیمی جمالی 10 سرکردہ عالمی ہیلتھ ورکرز کی فہرست میں شامل

March 28, 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) معروف پاکستانی معالج اور سماجی ورکر ڈاکٹر سیمی جمالی کو 10 سرکردہ عالمی ہیلتھ ورکرز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ۔لندن کی بڑی اوپن ڈور گیلری کنگز کراس اسٹیشن پر نمایاں خصوصیات کی حامل خواتین کی تصویری نمائش میں ڈاکٹر سیمی جمالی کی تصویر بھی شامل کر دی گئی ہے۔یہ نمائش گوگل کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس میں بریگیڈ ہوپ دی واو نامی تنظیم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کنگز کراس میں دنیا بھر کی نمایاں کردار کی حامل خواتین کی تصاویر نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔