کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر غزہ اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں جس کے بغیر دنیا میں امن کا مکمل قیام ناممکن ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں امن کا جو نعرہ دیا تھا اس کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو مسلم دنیا میں امریکا کے حوالے سے منفی تاثر جنم لے گا،ایشیا میں بھارت نے اپنی دہشت گردی سے صورت حال خراب کر رکھی ہے،پاکستان کو مسلسل دھمکیاں حالات کو خرابی کی جانب لے جائے گا، بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم کی انتہا ہوچکی ہے۔