• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی کا اعلان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے گریڈ 01 تا 16 ملازمین کے لیے سال 2026کے حج پروگرام کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا، جس کے تحت دو خوش نصیب ملازمین کو جامعہ کے خرچ پر حج پر بھیجا جائے گا۔ شفاف قرعہ اندازی کے عمل کے ذریعے ایک مستقل اور ایک کنٹریکٹ ملازم کو منتخب کیا گیا۔ منتخب ہونے والے ملازمین میں محمد راشد، شعبہ اسٹوڈنٹ افیئرز، اور وحید احمد، انسٹیٹیوٹ آف فزیکل تھراپی اینڈ ریہیبیلیٹیشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو امیدواروں کو مزید قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا جن میں محمد نفیس خان، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، اور محمد عاطف، شعبہ اناٹومی شامل ہیں۔ اگر اصل منتخب امیدوار حج پر جانے سے قاصر ہوں تو ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کو موقع دیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے ملازمین کی روحانی فلاح و بہبود کے لیے جاری عزم کا اعادہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید