• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی بڑی کامیابی، 5 معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد( ساجد چوہدری ) لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی بڑی کامیابی، پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں 5 اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ سے آئی ٹی سیکٹر میں 1.55 ملین ڈالر کا فوری کاروبار متوقع ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے لندن ٹیک ویک میں وفد کو کامیاب شرکت پر مبارکباد دی، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ سے IT سیکٹر میں 1.55 ملین ڈالر کا فوری کاروبار متوقع ، پاکستان دنیا کا ابھرتا ہوا ٹیک ڈیسٹنیشن ،یہ ٹیک سفارتکاری کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔