کوئٹہ(نمائندہ جنگ)کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روزایران پاکستان چیمبر ،پاک ایران مشترکہ چیمبر اور کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں وفد میں ایران پاکستان چیمبر کےحاجی غلام قادر ریکی،پاک ایران مشترکہ چیمبر کے سینئر نائب صدر قاری نعیم الرحمٰن، نائب صدر ڈاکٹر فرحت حسین،حاجی ابراہیم یوسفزئی، کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے نائب صدر عطا اللہ مینگل،فیڈریشن آف پاکستان کی سابق نائب صدر فرزانہ بلوچ و دیگر بھی موجود تھےایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ قانونی تجارت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے۔