• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارتی حجم1ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا، محبوب العالم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشنر ایس ایم محبوب العالم نے کہا ہے کہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تجارتی حجم 800 ملین ڈالر ہے،امید ہے کہ جلد یہ ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ رواں برس پاکستان سے بنگہ دیش نے چاول اور چینی امپورٹ کی ۔ رواں برس اب تک سولہ تجارتی وفود پاکستان سے بنگلہ دیش کا دورہ کرچکے ہیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روزکراچی کے مقامی ہوٹل میں 23 سے27 ستمبر کو انٹرنیشنل کنونشن سٹی بسوندھرا آئی سی سی بی ڈھاکہ بنگلہ دیش میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام تیسری میڈ ان پاکستان سنگل کنٹری نمائش اور بزنس کانفرنس کی لائونچنگ تقریب سے خطاب میں کہی۔

ملک بھر سے سے مزید