• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم برفباری اور گلیشیئرکا پگھلاؤ، گلگت بلتستان میں آبی بحران کا خدشہ

اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان نے برف باری میں کمی اور تیزی سے گلیشیئر پگھلنے کی موسمیاتی تبدیلیوں پر علاقے میں بڑے آبی بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان خادم حسین نے علاقے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بڑے پیمانے پر آنے والے سیلابوں اور درجہ حرارت میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں میں بیرونی عوامل کے علاوہ داخلی وجوہات کا بھی گہرا عمل دخل ہے۔انہوں نے داخلی عوامل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں قدرتی جنگلات کی کٹائی اور گرین بیلٹ میں پھیلتی ہوئی آبادی اور گاڑیوں سے نکلنے والے کاربن کے ساتھ بے ہنگم تعمیرات جیسے ماحولیاتی چلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے گزشتہ 50سال میں دیامر اور بونجی کے علاقوں میں درجہ حرارت میں ایک درجے کا اضافہ ہو گیا ہے جس نے کئی دہائیوں کے موسمی طریقہ کار کو یکسر بدل دیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید