• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن بورڈ، 125 خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن بورڈ نے پہلے مرحلے میں125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی کاآغاز کر دیا کراچی میں واقع دیگر کنٹونمنٹ بورڈز نے بھی اپنے علاقوں میں سروے کا آآغاز کر دیا ہےکلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے متاثرہ عمارتوں کے ما لکان، کرایہ داروں کوعمارتیں فوری خالی یا منہدم کرنے کی ہدایت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ تاخیر نقصان کا باعث بن سکتی ہے، معاملہ انتہائی سنجیدہ نوعیت اختیار کر چکا ہے ،اعلامیہ کے مطابق دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7 عمارتیں ، چوہدری خلیق الزماں کالونی میں5، پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں ،پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں 5 عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید