دھوکہ دہی سے مفت آٹا وصول کرنے کے الزام میں 5افراد گرفتار

March 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی سے مفت آٹا وصول کرنے کےالزام میں 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے فری آٹا پوائنٹ پر شہریوں کے نام پر ٹوکن وصول کر کے آٹا لینے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر کے 22 شناختی کارڈ برآمد کرلئے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ شاہ شمس کو سیکرٹری رانا محسن نے درخواست دی کہ فری آٹا پوائنٹ پر ڈیوٹی پر موجود تھا جہاں پر ملزمان عبدالستار ۔ شہزاد اور شکیل کو پکڑا جن کے قبضے سے 22 شناختی کارڈ برآمد کیے بتایا گیا ہے کہ ملزمان عورتوں اور مردوں کے کارڈ پر دھوکہ دہی سے ٹوکن لے کر آٹا وصول کرکے دکانوں پر فروخت کرتے ہیں پولیس سے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دریں اثناتھانہ بستی ملوک پوپولیس نے فری آٹا سکیم کے ٹوکن دے کر شہریوں سے رقم وصول کرنے کے الزام میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے مخبر کی اطلاع پر فری آٹاسکیم پوائنٹ پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان نوید اور خاور شہریوں سے آٹا تقسیم کے سلسلے میں 150.150 روپے وصول کر کے آٹا دے رہے تھے جن کورنگےہاتھوں پکڑ کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔