رمضان اسپیشل : آلو انگارہ اور مینگو پیڑا لسی

March 28, 2023

بہت ہوگئیں مرغن غذائیں آج کا دسترخوان سجائیں سبزیوں اور پھلوں سے تیار کردہ کچھ چٹ پٹے اور کچھ مزیدار آلو انگارہ اورمینگو پیڑا لسی کے سنگ۔

آلو انگارہ

اجزاء :

تیل 1 کپ، آلو 4 عدد، ٹماٹر 1 پیالی سلائس کٹ، ہری مرچ 1 کھانے کا چمچ، ادرک 1 کھانے کا چمچ ، پسی لال مرچ حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، دار چینی 2 – 3 عدد ، کالی مرچ 2 – 3 عدد، چھوٹی الائچی 2 عدد، زیرہ ¼ چائے کے چمچ، پانی 1 کپ، قصوری میٹھی ½ چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ ¼ چائے کا چمچ، ہرا دھنیہ گارنش کے لئے، کوئلہ 1 عدد

ترکیب:

آلو کو درمیانے سائز میں کاٹ کر تیل میں فرائی کرکے الگ رکھ لیں گے۔

تیل کو گرم کرکے اس میں دار چینی ، کالی مرچ ، چھوٹی الائچی ، زیرہ ڈالیں گے ہلکا بھون نے کے بعد اس میں ہری مرچ اور ادرک باریک کاٹ کر ڈال دیں گے پھر اس میں ٹماٹر ڈالیں گے اور نرم ہونے تک پکانا ہے، جب یہ پک جائے تو اسے بلینڈ کرلیں گے۔

تیل گرم کرکے اس میں زیرہ ڈال کر بلینڈ کیا ہوا آمیزہ ڈال دیں گے، پھر اس میں آلو شامل کرکے پانی ڈال دیں گے۔ اب اس میں قصوری میٹھی، کٹی لال مرچ، نمک ڈال کر آلو گلنے تک پکائیں گے۔

جب آؒلو گل جائیں تو اس میں ہرا دھنیہ اوپر سے ڈال کر اسے کوئلہ کا دھواں دے دیں گے اور گارنش کرکے پیش کریں گے۔


مینگو پیڑا لسی

اجزاء:

آم فروزن 1 پیکٹ، کریم ¼ کپ، آئس کریم 2 کپ، دہی 1 پیالی 1 دودھ 2 کپ، کھویا 2 کھانے کے چمچ، پان پیڑا 2 – 3 عدد، روز پیٹلز چٹکی بھر ، بادام پستے گارنش کے لئے، چاندی کا ورق گارنش کے لئے۔

ترکیب:

آم، آئس کریم ، میٹھا دہی، دودھ، کریم، کھویا اور پان پیڑا بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں گے پھر اسے گلاس میں نکال کر گارنش کرکے پیش کیجئے۔