جیم خانہ کرکٹ، اشفاق میموریل کامیاب

March 29, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 36 ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ائٹس رمضان فیسٹول میں اشفاق میموریل نے این این اسٹرائیکرز کو دو رنز سے شکست دے دی۔ اشفاق میموریل نے 173 رنز کا ٹارگٹ دیا، عثمان احمد نے 50 رنز بنائے، اشعر قریشی نے 3 وکٹیں حاصل۔ ناکام ٹیم171 رنز بناسکی، عبداللہ فضل 68 اور حیدر بنگش نے 43 رنز اسکور کیے۔