نسیم شاہ سے میچ کے دوران مداح کا دلچسپ سوال

March 29, 2023

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران مداح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔

نسیم شاہ فیلڈنگ پر کھڑے تھے تواسٹینڈ میں موجود ایک مداح نے شادی سے متعلق سوال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مداح سوال کرتا ہے کہ نسیم بھائی شادی کب کر رہے ہیں۔

جس پر نسیم شاہ نے ہاتھوں کے اشاروں سے جواب دیا۔

ویڈیو میں فاسٹ بولر کے جواب کہ بعد شائقین کرکٹ کو ہستے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں افغانستان نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

سیریز کے ابتدائی دونوں میچز افغانستان کی ٹیم کے نام رہے تھے جبکہ تیسرا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔