میٹروپولیٹن یونیورسٹی، کراچی میں داخلے گائیڈ لائنز کی سنگین خلاف ورزیاں

March 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ میٹروپولیٹن یونیورسٹی، کراچی میں داخلے گائیڈ لائنز کی سنگین خلاف ورزیوں اور ان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے روک دیے گئے ہیں۔ HEC کی طرف سے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری کردہ ایک بیان میں، کمیشن نے لکھا:"میٹرو پولیٹن یونیورسٹی، کراچی کو حکومت سندھ نے نجی شعبے میں چارٹر کیا ہے اور اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، پاکستان نے تسلیم کیا ہے۔ یونیورسٹی کو صرف سیکٹر 34-A، کے ڈی اے اسکیم نمبر 33میں واقع اس کی پرنسپل سیٹ کراچی کے ذریعے فی سمسٹر 40نشستوں کے ساتھ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز (یعنی بی بی اے، بی ایس-کامرس، بی ایس-ایجوکیشن، اور بی ایس-اسلامک اسٹڈیز) پیش کرنے کی اجازت تھی۔