ای او بی آئی پنشن کم از کم تنخواہ کے مساوی مقرر کی جائے، پنشنرز فورم

March 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے ریٹائرڈ سرکاری و نجی ملازمین کی نمائندہ تنظیم "پاکستان پنشنرز فورم" نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کی جائے، فورم کے چیئرمین محمد حنیف میمن، جنرل سیکریٹری الطاف مجاہد اورخازن اشرف انصاری نے ایک مشترکہ بیان میں نے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی کم از کم اجرت 50ہزار روپے ماہانہ تجویز کو احسن قراردیا ہے۔