2000پولیس افسروں اوراہلکاروں کی ترقیوں کا عمل مکمل

March 30, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے) پنجاب پولیس میں2000 افسر ں و اہلکاروں کی اگلے عہدوں میں ترقیوں کا عمل مکمل کرلیا گیاہے۔ پروموشن بورڈز اجلاسوں میں 41 ڈی ایس پیز کو ایس پی، 85 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی اور 270 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز اور سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی تھی جبکہ دیگر رینجز اور اضلاع میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز،اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرز کے عہدوں پر 1500سے زائد ترقیوں کا عمل بھی تقریباََ مکمل ہو گیاہے ۔ آئی جی پنجاب نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 41 ڈی ایس پیز کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ ترقی پانے والے ان افسران کو ایس پی عہدے کے رینکس لگائے۔علاوہ ازیں ترقی پانے والے 85 انسپکٹر زمیں خالد محمود، سید ابرار حیدرنقوی، وسیم افضل، غلام مجتبیٰ، محمد اعظم، شبیر احمد اور عمر فاروق، شہزاد گل، مختار احمد، محمد اسلم، محمد ارشاد، عبدالرؤف، سجاد حسین، امجد حسین، سرفراز حسین، محمد نصراللہ خان، قلب ِسجاد،شہزاد فیض، سجاد رشید، رضوان خالد، ریاض احمد، محمد طارق جاوید، رفاقت علی، زبیر اختر، رفعت محمود، جمیل قیصر، عبدالغفار، اعجاز احمد، محمد نعیم، طاہر مشتاق، محمد عثمان، عامر حسین، ظفر اقبال، بابر نواز، جاوید اقبال، محمد منیر احمد، محمد خالد علیم، شاہدہ یاسمین، طاہر عباس، مصطفی کمال احسان، کاشف ریاض، خالد محمود، شکیل احمد، نعیم اختر، شکیل احمد، ارشد محمود، افتخار احمد، ذوالفقار علی، گل خطاب، ذوالفقار احمد، محمد اکرم اللہ، محمد عظیم، رضا حسین، آصف رحیم، ناصر عباس، غضنفر علی، ممد نواز، محمد عامر وحید، سعید احمد، محمد یٰسین، محمد نوید زمان، محمد ادریس، کشور سلطانہ، محمد افضال،محمد نعمان، محمد سرور اعوان، طارق مقصود، محمد جاوید، عرفان اکبر بٹ، مقصو دعلی، نازیہ باقر، نبیلہ بشیر، خالد بلال، ارشد اقبال گورایہ، ظفر اقبال، شیر محمد، عامر شاہین، شاہد محمود، عمران احمد، محمد افضال، محمد الیاس بیگ، مطلوب احمد، محمد ارشد محمود، شاہد علی شامل ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔