سندر میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

March 30, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے ) سندر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، پولیس کورقم چھیننے کی اطلاع موصول ہوئی کہ بدوپور کوٹ کے قریب پہنچی ، تو فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ڈاکو کھیت میں چھپ گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو عرفان عرف کالو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔اسکے ساتھی فرارہوگئے۔