برمنگھم، مسجد سے نماز پڑھ کر گھر جانے والے ایک اور بزرگ شہری پر حملہ

March 31, 2023

لندن (جنگ نیوز) برمنگھم میں مسجد سے نماز پڑھ کر گھر جانے والے ایک اوربزرگ شہری کو حملہ کرکے زخمی کردیاگیا۔ 73 سالہ بزرگ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ نماز پڑھ کر 11 بجے شب پارک روڈ سے گھر جا رہے تھے۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس کے مطابق حملے کے نتیجہ میں بزرگ شہری کے گرنے سے ان کا سرایک ڈسپلے بورڈ پر لگنے سے زخمی ہوا، ایک بازو ٹوٹ گیااور چہرے پر بھی زخم آئے۔ بزرگ شہری بدستور ہسپتال میںزیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق ایجباسٹن اور ایلنگ میںہونے والے حملوں کا اس حملے سے کوئی تعلق نظرنہیںآتا۔ حملہ آورایک سیاہ رنگ کی کار میںسوار تھےاورحملے کے فوری بعد فرارہوگئے، پولیس کے مطابق دو حملہ آور سفیدفام او رایک سیاہ فام تھا جن کی عمریں 18 سے 30 برس کے درمیان تھیں اور انہوں نے ٹریک سوٹ پہن رکھے تھے۔ سارجنٹ کرس گیلن نے اس حملے کوخوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروںکی گرفتاری کیلئے پولیس افسران گھر گھر جاکر تحقیقات کررہے ہیں اور سی سی ٹی وی کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔