ضروری خدمات کیلئے آن لائن سسٹم مہیا کروایا جارہا ہے، ابراہیم حسن مراد

April 01, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کا شہریوں سے ان کی پیدائش سے موت تک تعلق ہے، ضروری خدما ت شہریو ں کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کر وایا جا رہا ہے - وہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر شہریوں کے مسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافے اور قومی وسائل کے نقصان کا باعث بھی بنتی ہے-