ایم ایس او کے زیر اہتمام 10رمضان کویوم وفات سیدہ خدیجہؓ منایا جائیگا

April 01, 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن 10رمضان کو یوم وفات سیدہ خدیجہؓ عقیدت و احترام سے منائے گی۔ خواتین میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کا شرف سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو حاصل ہواان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ سردار مظہر اور ناظم اطلاعات و نشریات حنیف خان نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ انکی سیرت و کردار کو اُجاگر کیا جائے۔ اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں بھی تقاریب کا انعقاد ہوگا۔