• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بُلند کردیا، چوہدری سرفراز افضل

راولپنڈی(جنگ نیوز)سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بُلند کردیا۔ آپریشن بنیان مرصُوص پیشہ وارانہ قابلیت ،ہمت ،سوچ اور بہادری کی ایک زندہ مثال ہے ۔جس میں پاک فوج کے شیروں ،فضائیہ کے شاہینوں اور نیوی کے دلیروں نے زمین ،فضا اور سمندروں میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی ۔جب افواج پاکستان کے شیر دھاڑے تو دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں ۔اپنی طاقت کے عملی مظاہرے کے بعد حکمت عملی سے جنگ بندی کی پیشکش کو قبُول کرکے بھی پاکستان کی حکومت اور افواج نے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔
اسلام آباد سے مزید