• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروٹ مارکیٹ کے تاجر قبضوں سے پریشان ہیں،ہول سیل مارکیٹ ایسوسی ایشن

اسلام آباد (جنگ نیوز)ہو ل سیل فروٹ مارکیٹ کی تاجر برادری کے زیر اہتمام ہنگامی احتجاجی اجلاس میںہو ل سیل فروٹ مارکیٹ کے صدر باؤ علیم اور جنرل سیکریٹری طاھر ایوب کے ہمراہ تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی صدر بابو علیم اور جنرل سیکرٹری طاہر ایوب نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہو ل سیل فروٹ مارکیٹ میں وسیع رقبہ پر عرصہ دراز سے قابض ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ اور دیگر قبضہ مافیا کی وجہ سے فروٹ مارکیٹ کے تاجروںکو پریشانی کا سامنا ہے مال اتارنے کی جگہ کم ھےجس سے مال اتارنے میں مشکل پیدا ہوتی ہے اس اجلاس میں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ فروٹ مارکیٹ کی تاجر برادری ان قبضوں کیوجہ سے سخت پریشان ہے لہذا یہ جگہیں فوری طور پر واگزار کروائی جائیں تا کہ فروٹ کا کام کرنے والے آڑھتی حضرات باعزت طریقہ سے اپنا کاروبار کر سکیں۔ اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ساجد عباسی نےہول سیل فروٹ مارکیٹ کی تاجر برادری کو یقین دلایا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید