• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کے پرخچے اُڑا دیئے،تحریک نوجوان پاکستان و کشمیر

راولپنڈی (جنگ نیوز) تحریک نوجوانان پاکستان و کشمیر کے مرکزی قائد خان محمد خان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام کے پرخچے اُڑا دیئے۔ جشن کامیابی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملوں پر بھارت کو بارہا وارننگ دی گئی لیکن وہ باز نہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ تحریک نوجوانان پاکستان و کشمیرکے چیئرمین محمد عبداللہ گل کی قیادت میں متحد ہے۔ بھارت نے جنگ بندی کے خلاف ورزی کی تو مزید سخت جواب دیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید