• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ اور ویمن ایسوسی ایشن کا مشترکہ فلاحی اقدام

اسلام آباد (جنگ نیوز)بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن آف بیجنگ (PWAB) نے سفیر پاکستان خلیل ہاشمی کی اہلیہ مریم محمود کی قیادت میں "دل سے پاکستان" کے عنوان سے ایک فلاحی فنڈ ریزر تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد تھلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کی مالی امداد فراہم کرنا تھا جنہیں عمر بھر علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ تقریب میں متعدد اسپانسرز نے دل کھول کر عطیات دیے۔ سفیر پاکستان خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں اس نیک مقصد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے PWAB کی کوششوں کو سراہا اور عطیات دینے والوں کی سخاوت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے چینی کمیونٹی اور سفارتی نمائندوں کی شرکت کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے عالمی و علاقائی مسائل، خاص طور پر غزہ میں معصوم بچوں کے قتل عام اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلا جواز فوجی حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید