• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

راولپنڈی(جنگ نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے اسی طرح انسپکٹر محمود بٹ، سب انسپکٹر اجمل خان اور ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد صفدر، کانسٹیبلز محمد نوید اور غضنفر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ کانسٹیبل وقاص لیاقت، انٹیلی جنس آپریٹر محمد محسن اور واشر مین اصغر علی کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید