• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واداتوں میں شہری 2گاڑیوں،23موٹرسائیکلوں ، زیورات اور نقدی سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 23موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،11افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ گنج منڈی کے علاقہ موہن پورہ میں حسین معاویہ اپنے ملازم عابد اور بھائی حیدر دکان سے رقم لیکرگاڑی میں بیٹھنے لگے تو اچانک ایک موٹر سائیکل پر2نامعلوم لڑکے آگئے جنہوں نے عابد سے رقم والا بیگ چھیننے کی کوشش کی عابد کے انکار پرایک ملزم نے پسٹل سے فائر کیا جو عابد کو پیٹ پر لگا اور وہ زخمی ہرگرگیا ملزمان بیگ لے کرفرار ہوگئے جس میں 21لاکھ روپے ،موبائل اور لیپ ٹاپ تھا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کچا سٹاپ کے قریب 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر امداد اللہ سے موبائل مہر آباد میں یاسر شہزاد کے مکان کے تالے توڑ کر اندر سے لوہے کا سامان مالیتی 70ہزار روپے ،نازسینماکے قریب زبیر احمد کی دکان کے تالے توڑ کر اندر سے کمپر یسر مشین، ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی سرقہ بالجبر نقب زنی اور چوری کی 10 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 6 موٹر سائیکل اور موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی ، تھانہ رمنا تھانہ شالیمار کے علاقے سے دو موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور کھنہ کے علاقے میں دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لیکر چلتے بنے۔
اسلام آباد سے مزید