بلی رحم دل تھی یا چوہا خوش نصیب تھا؟

May 21, 2023

—فائل فوٹو

عام طور پر ہم سب نے یہی سنا ہے کہ چوہے اور بلی کی کبھی دوستی نہیں ہو سکتی۔

ان دونوں جانوروں کا جب بھی آمنا سامنا ہوتا ہے تو زیادہ تر دونوں کو ہی بھاگتے اور لڑتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

چوہا اور بلی کبھی دوست نہیں ہوسکتے والی بات پر انٹرنیٹ صارفین کا یقین اس وقت ڈگمگا گیا جب انہوں نے ایک ایسی ویڈیو دیکھی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی چوہے کو پکڑ کر باقاعدہ میزبان کی طرح اپنے کھانے کے برتن تک لے جا بکر اسے اپنا کھانا پیش کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔