سچی محبت کا اظہار، خاتون نے ماتھے پر شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوالیا

May 21, 2023

فوٹو: سوشل میڈیا

لوگ اپنی حرکات و سکنات سے بھی محبت کا اظہار کرتے ہیں، لیکن یہاں معاملہ ذرا مختلف نظر آیا جہاں ایک بھارتی خاتون نے اپنے شوہر سے اظہار محبت کےلیے اسکا نام اپنی پیشانی پر کنندہ کروایا۔

اس حوالے سے انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلورو سے تعلق رکھنے والی مذکورہ بالا خاتون نے اپنے شوہر کا نام ستیش کنندہ کروانے کے لیے ایک کرسی پر بیٹھی ہے۔

ٹیٹو آرٹسٹ نے پہلے تو کاغذ پر تحریر شدہ نام اسکے ماتھے پر چپکایا کر فونٹ سائز کا جائرہ لیا، اس دوران تو خاتون کافی پُرجوش نظر آئی۔

لیکن جلد ہی جب آرٹسٹ نے اپنی مشینوں کا استعمال شروع کیا تو خاتون کو بے چینی اور تکلیف ہونے لگی اور اس نے آرٹسٹ کو اپنے ہاتھوں سے روکنے کی بھی کوشش کی۔

واضح رہے کہ اس وائرل ویڈیو کا عنوان "سچی محبت" ہے۔ اس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔