اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 19 کروڑ ڈالر کے ذخائر رہ گئے

May 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بیرونی ادائیگیوں کے باعث ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 11 کروڑ90 لاکھ ڈالر کی کمی .

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 19مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر زر مبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 90لاکھ ڈالر کم ہو گئے ہیں اس کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس4ارب 19کروڑ 30لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 53کروڑ 81لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں

اس طرح مجموعی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر9ارب73کروڑ11لاکھ ڈالر ہیں ،اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کے باعث ہو ئی ہے۔