حکومت بدلنے کیلئے کسی بھی ملک میں جنگیں نہیں چھیڑیں گے،امریکا

May 26, 2023

نیویارک(مانیٹرنگ نیوز) امریکی نائب وزیر دفاع برائے سٹریٹیجی مارا کارلین نے کہا ہے کہ
حکومت بدلنے کیلئے کسی بھی ملک میں جنگیں نہیں چھیڑیں گے لیکن امریکا اس خطے میں موجود رہے گا۔امریکا کی نائب وزیردفاع برائے سٹریٹیجی پلان مارا کارلین نے حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نئی قومی دفاعی پالیسی کے تحت فوجی کارروائیوں کے ذریعے حکومتوں کو تبدیل کرنے کے بجائے ریاستوں کے ساتھ اتحاد اور شراکت داری کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے۔امریکی عہدیدار نے واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹمیں خطاب کے دوران واضح کیا کہ امریکا کی نئی قومی دفاعی حکمت عملی کے تحت علاقائی خطرات کو ختم کرنے کیلئے شراکت داری کیساتھ باہمی تعاون پرغور کریگا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کیلئے نئی قومی دفاعی حکمت عملی کے مقاصد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ اس خطے سے لاکھوں امریکی فوجیوں کو نکالنا ہے اسلئے اس حکمت عملی کو ’پیراڈائم شفٹ‘ یعنی بنیادی تبدیلی قراردیا ہے۔