تاجر برادری شدید بحران کا شکار‘ بجٹ میں ٹیکس ریلیف کا مطالبہ

May 27, 2023

اکراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کے چیمبرز کے صدور نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بزنس کمیونٹی شدید بحران کا شکار ہے جسے اس بحران سے نکالنے کے لیے آنے والے بجٹ میں ٹیکس ریلیف دیا جائے۔تاجر برادری نے 9مئی کے سانحے اور ریاست مخالف بیانیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت پہلی صدارتی کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر ایل سی سی آئی کے صدراحمد علی شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایل سی سی آئی سندھ میں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کے تحفظات متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور حل کرانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔