الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی حقیقی رجسٹر کرانے کیلئے درخواست

May 27, 2023

ملتان (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (اسلام آباد)کو نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے نام سے رجسٹریشن کے لیے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں اس سلسلے میں راؤ یاسر نے کہا ہے کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف حقیقی کی رجسٹریشن کرےگا پاکستان تحریک انصاف حقیقی ملتان سمیت ملک بھر میں جلد تنظیم سازی کا آ غا ز کرےگی اور پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے نام سے ویب سائٹ بھی بنا دی گئی ہے ۔