آذربائیجان کے سفیر کی ضیافت پی ٹی آئی کا مستقبل موضوع گفتگو

May 27, 2023

اسلام آباد( صالح ظافر) آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے دی جانے والی ایک ضیافت میں 9مئی کے واقعات کے حوالے سے پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران کان کا مستقبل موضوع گفتگو تھا۔اس ضیافت کا اہتمام سرینا ہوٹل میں آذربائیجان کے سفیر خضر فراحدوف نے اپنے ملک کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیا تھا۔ آذربائیجان کا یوم آزادی 27 مئی کو بروز اتوار منایاجائےگا۔ اس ضیافت میں جڑواں شہر کی اشرافیہ ، افسران اور مسلح افواج کے افراد نے شرکت کی۔