اسٹاک مارکیٹ، معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، 65 پوائنٹس کم

May 27, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مالیاتی اداروں کی من پسند سیکٹرز میں سرگرمی ، معمولی اتار چڑھاؤکے بعد کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا، کے ایس ای100انڈیکس میں 65پوائنٹس کی کمی،41ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی ،54.40 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 2ارب 65کروڑ 25 لاکھ روپے کی کمی تاہم کاروباری حجم 34.41فیصد زیادہ رہا۔