افواج پاکستان ملک کی سالمیت اور استحکام کی علامت، پیر پگارا

May 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حروں کے روحانی پیشوا مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک کی سالمیت اور استحکام کی علامت ہیں اور ہر محب وطن پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے -جمعہ کو اپنی قیام گاہ راجہ ہاوس میں سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے حر جماعت کے ارکان اور دوسرے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ وہ پاکستان کی فوج کو فیڈریشن کی واحد علامت تصور کرتے ہیں۔