جیوانی کے ساحل سے 42 فٹ لمبی مردہ وہیل برآمد

May 27, 2023

حب(نامہ نگار)ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی کے کھلے سمندر کے قریب باندری کے مقام پر مردہ بلیو وہیل تیرتی ہوئی پائی گئی، جس کی لمبائی 42 فٹ ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزرمحمد معظم خان درانی کے مطابق وہیل کا شمار نایاب آبی مخلوق میں ہوتا ہے ،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے عملہ میں شامل سائنٹسٹ سدھیر احمد نے مردہ وہیل کی پیمائش کی اور ڈی این اے کے نمونے گہرے سمندر میں جاکر حاصل کئے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے مطابق مردہ پائی گئی وہیل سے متعلق وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔