حکومت کا احتساب مقدمات کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

May 27, 2023

اسلام آباد ( صالح ظافر) حکومت نے احتساب کے مقدمات نمٹانے کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے بالخصوص وہ مقدمات جو چھوٹے چھوٹے معاملات پر مختلف ایجنسیوں میں پڑے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے احتساب عرفان قادر جنہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں اپنے عہدے کا چارج حال ہی میں سنبھالا ہے انہوں نے ایسے احتساب کے مقدمات پر تفصیلی رپرٹ طلب کرلی ہے جو چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سےتاخیر کا شکار ہیں۔

عرفان قادر کو وفاقی وزیر کا اسٹیٹس دیا گیا ہے اورانہوں نے احتساب کو ڈیل کرنے والی حکومتی ایجنسیوں کے سربراہوں کا اجلاس رواں ہفتے میں طلب کیا ہے۔