ریپ کے الزام میں میٹ پولیس افسر ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش

May 28, 2023

لندن (پی اے) میٹروپولیٹن پولیس کا ایک افسر ریپ کے الزام میں عدالت میں پیش ہوا۔ سینٹرل نارتھ کمانڈ یونٹ کے 31سالہ پی سی سام میک گریگر کے باے میں 11مئی 2021کو ایک مبینہ واقعے کے بعد ایک خاتون نے اطلاع دی تھی, جسے وہ جانتا تھا۔ اسے اسی سال جون میں الزامات سامنے آنے کے اگلے دن گرفتار کر لیا گیا تھا اور فورس سے معطل کر دیا گیا تھا۔ ایلس کلوز بارنیٹ سے تعلق رکھنے والے میک گریگر کو جمعہ کی صبح ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جس نے صرف اپنے نام،عمر اور ایڈریس کی تصدیق کی۔ عدالت نے اسے 23جون کو انر لندن کراؤن کورٹ میں اگلی سماعت تک مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔