خواتین سمیت 7ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

May 28, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو ہیروئن برآمد کر لی،اسلام آباد ای الیون میں لاہور کے رہائشی ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ابوظہبی جانے والی ملزمہ سے 5 کلو ہیروئن برآمد کر کے کراچی کی رہائشی خاتون کو گرفتار کر لیا۔