جہانگیر ترین کے PTI کے 100 رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے

May 28, 2023

لاہور(آئی این پی)100 سے زائد سابق اور موجودہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے جہانگیر ترین کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کرینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کر رہے ہیں۔ذرائع ترین گروپ کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد رہنما جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کیلئے رضامند ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔خیبر پختونخوا سے بھی کئی رہنما جہانگیر ترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔