ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے، راناثناء

May 28, 2023

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا۔ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیاجائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایاجائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایاجائے۔