پوری قوم بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہے، مرزا فیصل محمود

May 29, 2023

لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ پوری قوم بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہے۔ مگر کا ایک ایک فرد چاہتا ہے کہ اس مشکل وقت سے نکلا جائے اور جو بھی یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ریاست سے یا ریاست کے اداروں کو برا بلا کہتے رہیں گے اور ریاست حرکت میں نہیں آئے گی تو یہ ان کی بھول تھی ۔ اب تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا اور پاکستان میں جمہوریت سے پہلے اپنی جماعتوں میں حقیقی جمہوریت کو لانا پڑے گا اور اپنی اپنی پارٹیوں میں جو بادشاہت قائم کر رکھی ہے اسے ختم کرنا پڑے گا تاکہ اس کے ثمرات نا صرف اقتدار کے ایوانوں میں پہنچیں بلکہ پاکستان کے ایک ایک گاؤں،شہر ایک ایک گلی میں پہنچیں اور اٹھارویں ترمیم کے بعد اقتدار اور اختیار نچلی سطح تک منتقل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے بعد جو یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے انہیں سمجھ آ جانا چاہیے کہ ادارے موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے 90لاکھ اورسیز پاکستانی پاکستان اور پاکستان کے اداروں کے ساتھ ہیں۔