دی ہیگ سابق سفیر اعزاز احمد چوہدری کی کتاب کی تقریب رونمائی

May 29, 2023

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) ہالینڈ میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام سابق سفیر، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی کتاب ڈپلومیٹس فٹ پر نٹ کی رونما ئی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد پاکستان اور ہالینڈکے مابین سفارتی تعلقات کے پچھتر سال کی تکمیل پر دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرناتھا۔ تقریب میں ہالینڈ کی نامور شخصیات بشمول پارلیمنٹرینز، ڈچ وزارتِ خارجہ کے نمائندگان، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اعزاز احمد چوہدری نے اپنی تصنیف پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان اور ہالینڈ کے مابین دوطرفہ تعلقات اور پاکستان کی مجموعی خارجہ پالیسی کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ انہوں نے باہمی مفاد کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے سفات خانہ پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے شرکاء کو پاکستان اور ہالینڈکے مابین گزشتہ 75سال میں تجارت وسرمایہ کاری، پانی اور زراعت کے شعبوں میں بڑھے ہوئے دوطرفہ تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔